Thursday , November 23 2017
Home / جرائم و حادثات / ٹریفک پولیس عملہ کی مسلم نوجوان کو زد و کوب

ٹریفک پولیس عملہ کی مسلم نوجوان کو زد و کوب

سب انسپکٹر اور تین پولیس ملازمین کے خلاف مقدمہ درج
حیدرآباد۔ 27 اگست (سیاست نیوز) نمبولی اڈہ، کاچی گوڑہ میں آج اس وقت ہلکی سے کشیدگی پیدا ہوگئی جب ٹریفک پولیس عملہ نے ایک مسلم نوجوان کو مبینہ طور پر زدوکوب کیا۔ بتایا جاتا ہے کہ محمد شاہد موٹر سائیکل پر نمبولی اڈہ سے گذر رہا تھا جہاں پر ٹریفک پولیس کی چیکنگ جاری تھی۔ ٹریفک پولیس نے شاہد کو روکنے کی کوشش کی لیکن وہ آگے بڑھ گیا جس کے نتیجہ میں ٹریفک ہوم گارڈ نے اسے پکڑنے کی کوشش کی جس پر نوجوان گر پڑا۔ محمد شاہد نے پولیس پر الزام عائد کیا کہ ٹریفک پولیس عملہ نے اسے پولیس اسٹیشن منتقل کرتے ہوئے شدید زدوکوب کیا اور اس کا نام پوچھ کر اس کی پٹائی کی گئی جس میں وہ زخمی ہوگیا۔ پولیس کاچی گوڑہ نے اس سلسلے میں دو علیحدہ مقدمات درج کئے ہیں ۔ نوجوان محمد شاہد کی شکایت پر سب انسپکٹر ٹریفک مسٹر جی رام ریڈی و دیگر تین پولیس ملازمین کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا جبکہ ہوم گارڈ بی سدھیر کمار کی شکایت پر نوجوان شاہد کے خلاف بھی ایک مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ سب انسپکٹر کاچی گوڑہ مسٹر مدھو نے بتایا کہ دونوں مقدمات کی تحقیقات جاری ہیں۔

TOPPOPULARRECENT