Saturday , November 25 2017
Home / شہر کی خبریں / ٹریفک پولیس کی زیادتیوں کی شکایت

ٹریفک پولیس کی زیادتیوں کی شکایت

چھ نشستی آٹو ڈرائیورس وفد کی امجد اللہ خالد سے نمائندگی
حیدرآباد۔17نومبر(سیاست نیوز)دلسکھ نگر تا نیا پل چلائے جانے والے چھ نشستی آٹوڈرائیورس کے ایک وفد نے ٹریفک پولیس کی زیادتیوں سے تنگ آکر سابق کارپوریٹر مجلس بچائو تحریک امجد اللہ خان سے ان کے دفتر واقع چنچلگوڑہ پہنچ کر ملاقات کی اور آئے دن ٹریفک پولیس کی جانب سے عائد کئے جانے والے چلان کے رسائد بتائے ۔ ڈرائیورس نے وزیر داخلہ تلنگانہ این نرسمہا ریڈی کی جانب سے دئے گئے اجازت نامہ کی بھی کاپی حوالہ کی جس کو دیکھنے کے بعد بھی ٹریفک پولیس عملے مذکورہ ڈرائیورس کے ساتھ کوئی مروت نہیںبرت رہا ہے۔مذکورہ ڈرائیورس کے بموجب تین لاکھ روپئیوں سے زیادہ کے خرچ سے خریدی گئے ان چھ نشستی آٹوکی رقم ادائیگی کیلئے ہر ماہ تین تاچار ہزار روپئے ادا کرنے پڑتے ہیں مگر ٹریفک پولیس عملے کی زیادتیوں بالخصوص چالانات کی وجہہ سے ان چھ نشستی اٹو ڈرائیورس کو کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔ پریشان حال اٹو ڈرائیورس نے کہاکہ ایک دن میں کئی چالانات عائد کئے جارہے ہیںاور یومیہ دو تا تین ہزار روپئے کے چالانات ڈال کر پولیس عملے کی جانب سے ڈرائیورس کو پریشاں کیاجارہا ہے ۔ بعد ازاں میڈیا سے بات کرتے ہوئے امجد اللہ خان نے ٹریفک پولیس عملے کی زیادتیوں کے خلاف برہمی کاا ظہار کیا اور مذکورہ وفد کو کمشنر پولیس مہیندر ریڈی سے ملاقات کروانے کا وعدہ کیا۔

TOPPOPULARRECENT