Friday , December 15 2017
Home / شہر کی خبریں / ٹریفک پولیس کی ہراسانی کا شکار آٹو ڈرائیور کا اقدام خود کشی

ٹریفک پولیس کی ہراسانی کا شکار آٹو ڈرائیور کا اقدام خود کشی

ملک پیٹ علاقہ میں سنسنی ، عثمانیہ دواخانہ میں امجد اللہ خاں کا احتجاج
حیدرآباد ۔ /19 نومبر (سیاست نیوز)  ٹریفک پولیس کی مبینہ ہراسانی کے سبب ایک آٹو ڈرائیور نے ملک پیٹ ٹریفک پولیس اسٹیشن میں زہریلی دواء پی کر خودکشی کی ناکام کوشش کی ۔ بتایا جاتا ہے کہ 35 سالہ محمد وحید ساکن چھاؤنی نادعلی بیگ کو ملک پیٹ ٹریفک پولیس کی جانب سے چالانات کے ذریعہ غیرضروری ہراساں کیا جارہا تھا اور آٹوز کے خلاف خصوصی مہم کے نام پر کئی آٹوز ضبط کئے جارہے ہیں ۔ محمد وحید نے ٹریفک پولیس کی مبینہ ہراسانی سے دلبرداشتہ ہوکر آج کیڑے مار دواء پی لی جس کے سبب ٹریفک پولیس اسٹیشن ملک پیٹ میں سنسنی پھیل گئی ۔ پولیس نے وحید کو دواخانہ عثمانیہ منتقل کیا جہاں پر وہ زیرعلاج ہے ۔ وحید کے ارکان خاندان نے پولیس پر الزام عائد کیا کہ غریب آٹو ڈرائیورس پر ٹریفک پولیس کے ظلم ڈھائے جارہے ہیں اور ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کے تحت خصوصی مہم کے نام پر آٹوز کو ضبط کیا جارہا ہے ۔ محمد وحید کی جانب سے زہر پی لینے کی اطلاع پر مجلس بچاؤ تحریک کے سابقہ کارپوریٹر مسٹر امجد اللہ خان خالد نے دواخانہ عثمانیہ پہونچ کر وحید سے بات چیت کی ۔ مسٹر خالد نے سٹی پولیس کے اعلیٰ عہدیداروں سے یہ مطالبہ کیا ہے کہ ٹریفک پولیس کی جانب سے غریب آٹو ڈرائیوروں کو ہراساں کرنے کا سلسلہ ختم کیا جائے ۔ بتایا جاتا ہے کہ آٹو ڈرائیور وحید کی حالت مستحکم ہے ۔

TOPPOPULARRECENT