Tuesday , December 12 2017
Home / شہر کی خبریں / ٹریفک پولیس کے چالانات سے بچنے گاڑی سواروں کی انوکھی تدبیر

ٹریفک پولیس کے چالانات سے بچنے گاڑی سواروں کی انوکھی تدبیر

حیدرآباد 28اکتوبر(یو این آئی) حیدرآبادمیں ٹریفک پولیس کے چالانات سے بچنے کے لئے گاڑی سواروں کی جانب سے انوکھی تدبیراختیارکرنے کا پتہ چلا ہے ۔ٹریفک پولیس کے سی سی کیمروں سے بچنے کیلئے گاڑیوں کی نمبرپلیٹس میں اُلٹ پھیر کرنے کے واقعات سامنے آرہے ہیں۔کئی واقعات میں نمبر پلیٹس میں تبدیلی کی جارہی ہے یا پھر اس کے نمبرات کو چھپانے کے لئے اس کے ایک حصہ کو موڑ دیا جارہا ہے ۔بعض افراد کی جانب سے نمبر پلیٹ کے نمبرات کو چھپانے کی بھی کوشش کی جارہی ہے تاکہ سڑک پر لگے سی سی کیمروں کے ساتھ ساتھ ٹریفک پولیس کو دیئے گئے کیمروں سے بچاجاسکے ۔نمبر پلیٹس کے نمبر اس بات کو ظاہر کرتے ہیں کہ یہ گاڑی کس ضلع کی ہے تاہم نمبرپلیٹس میں الٹ پھیر سے چالانات کرنے میں دشواری ہورہی ہے ۔بعض گاڑیوں میں نقلی نمبر پلیٹس بھی لگانے کے واقعات کا پتہ چلا ہے تاکہ چالانات سے بچا جاسکے ۔ ساتھ ہی بعض ایسی گاڑیوں کا بھی پتہ چلا ہے جن کے نمبرپلیٹس مساوی ہیں۔ یعنی دو گاڑیوں کے ایک ہی نمبرپلیٹس لگائے جارہے ہیں تاکہ چالانات سے بچاجاسکے ۔حیدرآباد ٹریفک ڈی سی پی گنگادھر نے ایسی حرکتیں کرنے والوں کو سخت کارروائی کا انتباہ دیا ۔ انہوں نے کہا کہ ایسے واقعات کے منظر عام پر آنے کے بعد کئی گاڑیوں کو ضبط بھی کیا گیا اور کئی معاملات میں لائسنس رکھنے پر ہی حقیقی گاڑی کے نمبر کا پتہ چلایا گیا ۔انہوں نے کہا کہ پکڑے جانے پر بھاری چالان کیا جائے گا اور گاڑی کو بھی ضبط کیا جائے گا۔

 

TOPPOPULARRECENT