Thursday , August 16 2018
Home / شہر کی خبریں / ٹریفک چالانات کی اب پے ٹی ایم سے ادائیگی کی سہولت

ٹریفک چالانات کی اب پے ٹی ایم سے ادائیگی کی سہولت

حیدرآباد۔/15نومبر، ( سیاست نیوز) ٹریفک چالانات کی ادائیگی کو مزید آسان بنانے کیلئے حیدرآباد ٹریفک پولیس نے عوام کو پے ٹی ایم کے ذریعہ چالانات کی ادائیگی کی سہولت فراہم کی ہے۔ ڈپٹی کمشنر پولیس ٹریفک مسٹر اے وی رنگناتھ نے بتایا کہ عوام اب اپنے اسمارٹ فونس میں پے ٹی ایم اکاؤنٹ کے ذریعہ زیر التواء ٹریفک چالانات کی ادائیگی کرسکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اب تک ٹریفک چالانات کو ای سیوا ، می سیوا سنٹرس، نیٹ بینکنگ، پوسٹ آفس، اسٹیٹ بینک آف انڈیا اور آندھرا بینک کے ذریعہ ادائیگی کی سہولت فراہم کی گئی تھی لیکن موجودہ ٹکنالوجی کے دور میں حیدرآباد ٹریفک پولیس نے عوام کی سہولت کیلئے چالانات کی بقایا رقم کو پے ٹی ایم کے ذریعہ ادا کرنے کی سہولت فراہم کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ انہیں امید ہے کہ پے ٹی ایم اپلیکیشن کے ذریعہ عوام اس کا مکمل فائدہ اٹھاتے ہوئے آسانی سے چالانات کی رقم ادا کرسکتے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT