Thursday , November 15 2018
Home / شہر کی خبریں / ٹریفک کو باقاعدہ بنانے کے ساتھ ساتھ سڑک کے گڑھوں کو بھرنے والا پولیس انسپکٹر

ٹریفک کو باقاعدہ بنانے کے ساتھ ساتھ سڑک کے گڑھوں کو بھرنے والا پولیس انسپکٹر

حیدرآباد 11جولائی (یواین آئی ) عموماً ٹریفک پولیس کو سڑکوں پر ٹریفک کو باقاعدہ بناتے ہوئے دیکھنے کے مناظر عام ہوتے ہیں لیکن شہر حیدرآباد کے ونستھلی پورم کے ٹریفک پولیس کے انسپکٹر نے اپنے انوکھے کام کے ذریعہ اپنے ساتھی پولیس ملازمین اور بلدی افسروں کیلئے ایک مثال قائم کی ہے ۔انہوں نے اپنی ڈیوٹی کے دوران سڑکوں پر پڑے گڑھوں کو بھرنے کا کام بھی کیا ۔ونستھلی پورم کے انسپکٹر پولیس ٹریفک وجئے سرینواس گذشتہ 20برسوں سے محکمہ پولیس میں خدمات انجام دے رہے ہیں ۔ وہ نہ صرف ٹریفک کو باقاعدہ بنانے کا کام کرتے ہیں بلکہ سڑک کے گڑھوں کو بھی بھرتے ہیں کیوں کہ بارش کے سبب ان گڑھوں سے ٹریفک کے آسان بہاؤ میں مشکلات پیش آتی ہیں ۔بارش سے ونستھلی پورم جانے والی سڑک پر کئی گہرے گڑھے پڑ گئے ہیں ۔ ان گڑھوں سے حادثات اور ٹریفک کے جام ہونے کے کافی امکانات ہیں ،ان سے پیدل گذرنے والوں کو بھی مشکلات کا سامنا ہے ۔ان سب مسائل کو دیکھتے ہوئے سرینواس نے اپنے طور پر ان گڑھوں کو پُر کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ان کاکہنا ہے کہ وہ پولیس انسپکٹر سے کہیں بڑھ کر ایک انسان ہیں اور وہ دوسرے انسانوں کی مشکلات کو سمجھ سکتے ہیں ۔سرینواس نے اس کام کے لئے وہاں سے گذرنے والی لاریوں کے مالکین سے بھی تعاون حاصل کرتے ہوئے ان گڑھوں کو بھرنے کا کام کیا ہے جن کو بلدیہ کی جانب سے نظر انداز کردیا گیا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT