Sunday , November 19 2017
Home / اضلاع کی خبریں / ٹریلر کی ٹکر سے راہگیر کی موت

ٹریلر کی ٹکر سے راہگیر کی موت

دیگلور۔/16ڈسمبر، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) شہر کی متصل مصروف ترین آکوٹہ تا حیدرآباد اس قومی شاہراہ پر دیگلور ے ضیاء کالونی، مہاتما پھولے اسٹاف پر ایک راہگیر 14ڈسمبر کی رات سڑک عبور کرنے کے دوران ہیوی سولہ ٹائیر ٹرک ٹریلر نے ٹکر دے دی تھی اس حادثہ کا شکار محمد احمد محمد سرور علیم عمر 40 سال ساکن آزاد کالونی دیگلور کا علاج کیلئے ناندیڑ کے سیول ہاسپٹل کو منتقل کرنے کے دوران انتقال ہوگیا۔ دیگلور پولیس نے اس ہیوی ٹرک ٹریلر نمبر RJ-01GD-0604 کو ضبط کرلیا ہے اور مفرور ٹرک ٹریلر ڈرائیور کے خلاف آئی پی سی 304(A) کے تحت پرچہ چاک کیا ہے اور ڈرائیور کی تلاش میں پولیس مصروف ہے۔

 

محبوب نگر میں آج محفل درود و قصیدہ
برائے خواتین
محبوب نگر۔/16ڈسمبر، ( پریس نوٹ ) بانی و ناظم مدرسہ حافظ خواجہ فیض الدین نقشبندی کے بموجب 17ڈسمبر بروز جمعرات بعد نماز مغرب تا عشاء دارالعلوم عربیہ محبوب نگر للبنات، شاہ صاحب گٹہ محبوب نگر میں ہفتہ واری محفل درود قصیدہ بردہ برائے خواتین و طالبات مقرر ہے۔ حافظہ حسنیٰ فاطمہ صدر معلمہ کا خطاب ہوگا۔

TOPPOPULARRECENT