Monday , June 25 2018
Home / شہر کی خبریں / ٹرینوں میں مسافروں کے ٹکٹوں کی جانچ پڑتال

ٹرینوں میں مسافروں کے ٹکٹوں کی جانچ پڑتال

بغیر ٹکٹ مسافروں کے خلاف کارروائی ، خصوصی ٹیموں کی تشکیل
حیدرآباد ۔ 5 ۔ مارچ : ( سیاست نیوز ) : ٹرین میں بغیر ٹکٹ کے سفر مہنگا ثابت ہوگا ۔ ساوتھ سنٹرل ریلوے نے مسافروں کے ٹکٹ کی جانچ کے لیے خصوصی ٹیمیں تشکیل دے کر کارروائی کا آغاز کردیا ہے ۔ ڈیویژنل سطح کے منیجرس اور دیگر اعلیٰ عہدیداران کارروائی کا روز کی بنیاد پر جائزہ لے رہے ہیں ۔ تفصیلات کے بموجب ٹرین میں سینکڑوں مسافرین بنا ٹکٹ کے سفر کرنے کے علاوہ جنرل ٹکٹ کے مسافرین کی ریزرویشن میں سفر سے ساوتھ سنٹرل ریلوے کو بھاری نقصان کی نشاندہی کی گئی ہے ۔ محکمہ ریلوے کی ٹکٹ مہم کے ساتھ ہی یومیہ سینکڑوں مسافرین پر جرمانہ عائد کیا جارہا ہے ۔ حیدرآباد ڈیویژن سطح پر کی گئی کارروائی میں مختلف خلاف ورزیوں پر تاحال 1.89 لاکھ مسافروں کے خلاف مقدمات درج کر کے 6.16 کروڑ کے جرمانہ کی رقم وصول کی گئی ۔ بتایا جاتا ہے کہ نظام آباد اور کرنول کے لیے بھی خصوصی ٹیمیں تشکیل دی گئیں ہیں ۔ جب کہ کاچی گوڑہ تا فلک نما ریلوے اسٹیشن اور لنگم پلی اسٹیشنوں پر چلائی جانے والی ایم ایم ٹی ایس ٹرینوں میں مسافروں کی ٹکٹ جانچ کے لیے تجسوی نامی ٹیمیں تشکیل دی گئیں ہے ۔ اس مہم کے تحت ریلوے حکام اور خصوصی ٹیمیں مسافرین کا مختلف راستوں سے احاطہ کر کے ان کے ٹکٹ کی جانچ کررہے ہیں ۔ اس کے علاوہ بعض مقامات پر اسٹیشنوں کی آمد سے قبل ہی ٹرینوں کو روک کر تلاشی مہم چلائی جارہی ہے ۔ مہم میں آر پی ایف کے جوان بھی شامل ہیں ۔ ریلوے ذرائع کے بموجب اس مہم سے ریلوے کی آمدنی میں اضافہ درج ہورہا ہے ۔۔

TOPPOPULARRECENT