Wednesday , December 13 2017
Home / شہر کی خبریں / ٹرینڈس مس حیدرآباد کے فائنلسٹس کیلئے F Salon کی سرویس

ٹرینڈس مس حیدرآباد کے فائنلسٹس کیلئے F Salon کی سرویس

حیدرآباد 17 ستمبر (سیاست نیوز) ایف سیلون کی جانب سے ٹرینڈس مس حیدرآباد 2017 کے فائنلسٹس کے لئے میک اوور اور گرومنگ کی ماہرانہ خدمات فراہم کی گئی اور انھیں بالوں کے اسٹائیل اور جلد کی حفاظت کے بارے میں معلومات فراہم کی گئی۔ بھارگوی یرم، پارٹنر ایف سیلون نے کہاکہ ہمارے ٹرانسفارمیشن اینڈ نالج سیشنس سے فائنلسٹس کو گرانڈ فائنل میں حصہ لینے کیلئے اچھی طرح تیاری کرنے میں مدد ہوگی بالخصوص اس سے لڑکیوں کو ان کی جلد اور بال کو مزید بہتر انداز میں رکھنے میں مدد ہوگی۔

 

امبیڈکر یونیورسٹی کے بی ایڈ اسپاٹ داخلہ کی آج آخری تاریخ
حیدرآباد ۔ /17 ستمبر (سیاست نیوز) ڈاکٹر بی آر امبیڈکر اوپن یونیورسٹی حیدرآباد کی جانب سے منعقدہ بی ایڈ انٹرنس ٹسٹ (امتحان) تحریر کرتے ہوئے کونسلنگ میں نشست (سیٹ) حاصل کرنے میں ناکام امیدواروں کیلئے /18 ستمبر کو داخلہ کے حصول کیلئے ایک اور موقعہ فراہم کیا جارہا ہے ۔ وائس چانسلر ڈاکٹر بی آر امبیڈکر یونیورسٹی وائس چانسلر ، پروفیسر سیتاراما راؤ نے اپنے ایک بیان میں یہ بات بتائی اور کہا کہ داخلوں کے آخری موقعہ کے تحت /18 ستمبر کو صبح 9 بجے سے بی آر امبیڈکر یونیورسٹی کیمپس میں واقع بھوانم وینکٹ رام آڈیٹوریم میں اسپاٹ اڈمیشن (برسرموقعہ داخلہ) پروگرام منعقد ہوگا ۔ مزید تفصیلات کیلئے www.braouonline.in پر ربط پیدا کیا جاسکتا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT