Tuesday , July 17 2018
Home / شہر کی خبریں / ٹرینڈ گریجویٹ ٹیچرس کے تقررات ، آج اور کل اسناد کی جانچ

ٹرینڈ گریجویٹ ٹیچرس کے تقررات ، آج اور کل اسناد کی جانچ

حیدرآباد ۔ /22 نومبر (سیاست نیوز) حکومت تلنگانہ کی جانب سے اردو اور انگریزی کے 986 مخلوعہ جائیدادوں پر ٹرینڈ گریجویٹ ٹیچرس کے تقررات کیلئے جو امتحانات /3 اور /4 ستمبر 2017 ء کو منعقد کئے گئے تھے ان امتحانات میں منتخب اہل امیدواروں کے اسناد کی جانچ /23 اور /24 نومبر کو ہوگی اور اس کیلئے مانصاحب ٹینک سنکیت بھکا ودیابھون کو مرکز بنایا گیا ہے ۔ یہ مرکزمانصاحب ٹینک کے پالی ٹیکنگ کالج کے نزد ہے اور یہاں اسناد کی توثیق کا سلسلہ صبح 9.30 بجے شروع ہوگا ۔ 986 جائیدادوں کے لئے 1761 امیدواروں کا انتخاب عمل میں آیا ہے اور اس کی شرح 1:2 ہے اور اس بنیاد پر امیدواروں کے اسناد کی جانچ ہوگی ۔ علاوہ ازیں ویب سہولت کا آغاز ہوچکا ہے اور اسناد کی توثیق کے لئے مزید تفصیلات www.tspsc.gov.in سے حاصل کی جاسکتی ہیں ۔

TOPPOPULARRECENT