Saturday , January 20 2018
Home / جرائم و حادثات / ٹرین حادثات میں تین افراد بشمول خاتون ہلاک

ٹرین حادثات میں تین افراد بشمول خاتون ہلاک

حیدرآباد /19 مارچ ( سیاست نیوز ) شہر و نواحی علاقوں میں پیش آئے ٹرین حادثات میں تین افراد بشمول ایک خاتون ہلاک ہوگئی ۔ جو ٹرین کی پٹریوں کو عبور کرنے کی کوشش کر رہی تھی ۔تاہم ان میں دو افراد بشمول خاتون کی شناخت نہیں ہوپائی ہے ۔ ریلوے پولیس نامپلی کے مطابق 50 سالہ انجایا جو بلدیہ کا چوکیدار تھا ۔ وہ لنگم پلی علاقہ کا ساکن بتایا گیا ہے ۔ و

حیدرآباد /19 مارچ ( سیاست نیوز ) شہر و نواحی علاقوں میں پیش آئے ٹرین حادثات میں تین افراد بشمول ایک خاتون ہلاک ہوگئی ۔ جو ٹرین کی پٹریوں کو عبور کرنے کی کوشش کر رہی تھی ۔تاہم ان میں دو افراد بشمول خاتون کی شناخت نہیں ہوپائی ہے ۔ ریلوے پولیس نامپلی کے مطابق 50 سالہ انجایا جو بلدیہ کا چوکیدار تھا ۔ وہ لنگم پلی علاقہ کا ساکن بتایا گیا ہے ۔ وہ لنگم پلی ریلوے اسٹیشن کے قریب پٹریوں کو عبور کرنے کے دوران پیش آئے ٹرین حادثہ میں ہلاک ہوگیا کاچی گوڑہ ریلوے پولیس کے مطابق ایک 45 سالہ نامعلوم شخص جو کل رات بدویل ریلوے اسٹیشن کے قریب پٹریوں کو عبور کرنے کے دوران ٹرین کی زد میں آکر ہلاک ہوگیا ۔ جبکہ کاچی گوڑہ ریلوے پولیس حدود میں پیش آئے ایک اور حادثہ میں ایک 65 سالہ ضعیف خاتون ہلاک ہوگئی ۔ جس کی شناخت نہیں ہوپائی ہے ۔ یہ حادثہ کاچی گوڑہ اور ملک پیٹ ریلوے لائین پر پیش آیا ۔ ریلوے پولیس مصروف تحقیقات ہے ۔

TOPPOPULARRECENT