Wednesday , September 26 2018
Home / جرائم و حادثات / ٹرین حادثات میں تین افراد بشمول خاتون ہلاک

ٹرین حادثات میں تین افراد بشمول خاتون ہلاک

حیدرآباد /20 مئی ( سیاست نیوز ) شہر و نواحی علاقوں میں پیش آئے مختلف ٹرین حادثات میں تین افراد بشمول ایک خاتون ہلاک ہوگئی جن میں دو کی شناخت نہیں ہو پائی ہے ۔ ریلوے پولیس سکندرآباد کے مطابق 55 سالہ انجیلو جو پیشہ سے لیبر تھا ملاپور علاقہ کا ساکن بتایا گیا ہے ۔ وہ 18 مئی کو چرلہ پلی اور مولی علی کے درمیان موجودہ ریلوے لائین کو عبور کرنے کے

حیدرآباد /20 مئی ( سیاست نیوز ) شہر و نواحی علاقوں میں پیش آئے مختلف ٹرین حادثات میں تین افراد بشمول ایک خاتون ہلاک ہوگئی جن میں دو کی شناخت نہیں ہو پائی ہے ۔ ریلوے پولیس سکندرآباد کے مطابق 55 سالہ انجیلو جو پیشہ سے لیبر تھا ملاپور علاقہ کا ساکن بتایا گیا ہے ۔ وہ 18 مئی کو چرلہ پلی اور مولی علی کے درمیان موجودہ ریلوے لائین کو عبور کرنے کے دوران ٹرین کے دھکہ سے شدید زخمی ہوگیا تھا جو علاج کے دوران فوت ہوگیا ۔ نامپلی ریلوے پولیس کے مطابق ایک 30 سالہ خاتون جس کی شناخت نہیں ہوپائی ہے کل بورا بنڈہ اور ہائی ٹیک سٹی کے درمیان پیش آئے ٹرین کی پٹریوں کو عبور کرنے کے دوران ٹرین کی زد میں آکر ہلاک ہوگئی ۔ نامپلی ریلوے پولیس کے مطابق ایک 25 سالہ شخص جس کی شناخت نہیں ہوپائی ہے کل لکڑی کا پل کے علاقہ میں ٹرین کی زد میں آکر ہلاک ہوگیا ۔ ریلوے پولیس مصروف تحقیقات ہے ۔

TOPPOPULARRECENT