Monday , December 11 2017
Home / جرائم و حادثات / ٹرین حادثات میں تین افراد ہلاک

ٹرین حادثات میں تین افراد ہلاک

حیدرآباد /20 جون ( سیاست نیوز ) شہر و نواحی علاقوں میں پیش آئے ٹرین حادثات میں تین افراد ہلاک ہوگئے ۔تاہم ان میں ایک کی شناخت نہیں ہوپائی ہے ۔ ریلوے پولیس کاچی گوڑہ کے مطابق 55 سال سمکیاء جو پیشہ سے آیورویدک ادویات فروش عنبرپیٹ علاقہ کا ساکن بتایا گیاہے۔ گذشتہ کئی سالوں سے یہ شخص خرابی صحت سے پریشان تھا جو آج کاچی گوڑہ اور ودیا نگر کے درمیان ریلوے لائین کو عبور کرنے کے دوران پیش آئے ٹرین حادثہ میں ہلاک ہوگیا ۔ ریلوے پولیس نامپلی کے مطابق 25 سالہ ناگراجو پیشہ سے پلمبر پاپی ریڈی کالونی چندا نگر میں رہتا تھا ۔ یہ شخص لنگم پلی اور چندا نگر کے درمیان ریلوے لائین کو عبور کرنے کی کوشش کے دوران پیش آئے حادثہ میں ٹرین کی زد میں آکر ہلاک ہوگیا ۔ نامپلی ریلوے پولیس کے مطابق بیگم پیٹ اور نیچر کیور کے درمیان ریلوے لائین کو عبور کرنے کی کوشش میں ایک شخص ٹرین کی زد میں آکر ہلاک ہوگیا ۔ ریلوے پولیس کے مطابق اس شخص کی عمر 20 تا 25 سال کے درمیان بتائی گئی ہے ۔جس کی شناخت نہیں ہوسکی ۔ریلوے پولیس نے مقدمات درج کرلئے ہیں اور مصروف تحقیقات ہے۔

TOPPOPULARRECENT