Wednesday , December 13 2017
Home / جرائم و حادثات / ٹرین حادثات میں تین افراد ہلاک

ٹرین حادثات میں تین افراد ہلاک

حیدرآباد 19 جنوری (سیاست نیوز) نامپلی اور سکندرآباد ریلوے پولیس حدود میں پیش آئے ٹرین حادثات میں تین افراد ہلاک ہوگئے جس میں ایک کی شناخت نہیں ہوپائی۔ جو چلتی ٹرین سے مشتبہ طور پر گرکر ہلاک ہوگیا۔ نامپلی ریلوے پولیس کے مطابق 45 سالہ بی شیام جو پیشہ سے پینٹر تھا، پاپی ریڈی کالونی میں رہتا تھا۔ کل یہ شخص چندا نگر کے علاقہ میں پٹریاں عبور کررہا تھا کہ ٹرین کی زد میں آکر ہلاک ہوگیا۔ ریلوے پولیس نامپلی کے مطابق ایک 50 سالہ شخص جس کی شناخت نہیں ہوپائی، کل فتح نگر ریلوے اسٹیشن کے قریب چلتی ٹرین سے گرکر ہلاک ہوگیا۔ سکندرآباد ریلوے پولیس کے مطابق 40 سالہ روی کمار جو نارتھ لالہ گوڑہ علاقہ کا ساکن تھا، پیشہ سے ٹیلر بتایا گیا۔ ریلوے پولیس کے مطابق تکارام گیٹ علاقہ میں ایک ٹرین کی زد میں آکر ہلاک ہوگیا۔ ریلوے پولیس نے مقدمات درج کرلئے اور مصروف تحقیقات ہے۔

تالاب سے نعش برآمد
حیدرآباد 19 جنوری (سیاست نیوز) جواہر نگر پولیس نے میناپورم تالاب سے ایک شخص کی نعش برآمد کی۔ پولیس ذرائع کے مطابق 55 سالہ رمیش جو پیشہ سے سکیورٹی گارڈ تھا، سوامی کالونی جواہر نگر میں رہتا تھا۔ پولیس ذرائع نے بتایا کہ 17 جنوری کو یہ شخص اپنے مکان سے نکلا جو واپس نہیں ہوا۔ پولیس ذرائع نے بتایا کہ یہ شخص کپڑے دھونے کی غرض سے تالاب گیا تھا اور واپس نہیں ہوا۔ پولیس نے کپڑے دھونے کے دوران غرقاب ہونے کا شبہ ظاہر کیا۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے۔

TOPPOPULARRECENT