Wednesday , January 17 2018
Home / جرائم و حادثات / ٹرین حادثات میں خاتون سمیت دو افراد ہلاک

ٹرین حادثات میں خاتون سمیت دو افراد ہلاک

ٹرین حادثات میں خاتون سمیت دو افراد ہلاک

ٹرین حادثات میں خاتون سمیت دو افراد ہلاک
حیدرآباد ۔ 19 ۔ اگست : ( سیاست نیوز) : ریلوے پولیس کاچی گوڑہ اور سکندرآباد ریلوے پولیس حدود میں پیش آئے ٹرین حادثات میں دو افراد بشمول ایک خاتون فوت ہوگئی جس کی شناخت نہیں ہوپائی ہے ۔ ریلوے پولیس کاچی گوڑہ کے مطابق ایک نامعلوم خاتون جس کی عمر تقریبا 35 سال بتائی گئی ہے ۔ 17 اگست کے دن چلتی ٹرین سے اترنے کے دوران شدید زخمی ہوگئی ۔ حادثہ ملک پیٹ ریلوے اسٹیشن کے قریب پیش آیا ۔ اور یہ خاتون کل رات فوت ہوگئی ۔ سکندرآباد ریلوے پولیس کے مطابق 38 سالہ شخص چاری جو پیشہ سے کارپینٹر تھا ۔ ورنگل کا متوطن بتایا گیا ہے ۔ کل وہ چرلہ پلی ریلوے اسٹیشن کے علاقہ میں ٹرین میں سفر کرنے کی کوشش کررہا تھا کہ چلتی ٹرین سے گرکر ہلاک ہوگیا ۔ ریلوے پولیس مصروف تحقیقات ہے ۔۔

TOPPOPULARRECENT