Tuesday , January 23 2018
Home / جرائم و حادثات / ٹرین حادثات میں دو افراد بشمول خاتون ہلاک

ٹرین حادثات میں دو افراد بشمول خاتون ہلاک

حیدرآباد /17 مارچ ( سیاست نیوز ) ریلوے پولیس کاچی گوڑہ حدود میں پیش آئے ٹرین حادثات میں دو افراد بشمول ایک خاتون ہلاک ہوگئی ۔ کاچی گوڑہ ریلوے پولیس کے مطابق 21 سالہ سید علی جو کرناٹک کے متوطن سید کاظم علی کا بیٹا تھا یاقوت پورہ اور دبیرپورہ ریلوے لائین کو عبور کرنے کے دوران پیش آئے ٹرین حادثہ میں ہلاک ہوگیا ۔ ریلوے پولیس ذرائع کے مطابق

حیدرآباد /17 مارچ ( سیاست نیوز ) ریلوے پولیس کاچی گوڑہ حدود میں پیش آئے ٹرین حادثات میں دو افراد بشمول ایک خاتون ہلاک ہوگئی ۔ کاچی گوڑہ ریلوے پولیس کے مطابق 21 سالہ سید علی جو کرناٹک کے متوطن سید کاظم علی کا بیٹا تھا یاقوت پورہ اور دبیرپورہ ریلوے لائین کو عبور کرنے کے دوران پیش آئے ٹرین حادثہ میں ہلاک ہوگیا ۔ ریلوے پولیس ذرائع کے مطابق ایک 43 سالہ راملو اماں جو پیشہ سے مزدور تھی محبوب نگر کے ساکن نرسمہلو کی بیوی تھی کل محبوب نگر سے ٹرین کے ذریعہ سیتاپھل منڈی علاقہ آرہی تھی کہ جامعہ عثمانیہ کے قریب چلتی ٹرین سے گرکر ہلاک ہوگئی ۔

جھلس جانے والی لڑکی کی موت
حیدرآباد /17 مارچ ( سیاست نیوز ) پرانے شہر کے علاقہ بھوانی نگر میں ایک لڑکی حادثاتی طور پر جھلس کر فوت ہوگئی ۔ پولیس ذرائع کے مطابق 18 سالہ نہاںبیگم جو تالاب کٹہ علاقہ کے ساکن چاند پاشاہ کی بیٹی تھی ۔ یہ لڑکی 12 مارچ کے دن اپنے مکان میں پکوان کے دوران پیش آئے حادثہ میں جھلس گئی تھی جس کی علاج کے دوران آج موت ہوگئی ۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے ۔

TOPPOPULARRECENT