Wednesday , January 17 2018
Home / جرائم و حادثات / ٹرین حادثات میں دو افراد بشمول خاتون ہلاک

ٹرین حادثات میں دو افراد بشمول خاتون ہلاک

حیدرآباد /23 اپریل ( سیاست نیوز ) نامپلی ریلوے پولیس حدود میں پیش آئے ٹرین حادثات میں دو افراد بشمول ایک خاتون ہلاک ہوگئی ۔ ریلوے پولیس نامپلی ذرائع کے مطابق 20 سالہ ایسو جو کتہ گڈیم گوداوری کا ساکن تھا کل بھرت نگر اور بورا بنڈہ کے درمیان ریلوے لائین پر پیش آئے ٹرین حادثات میں پٹریوں کو عبور کرنے کے دوران ہلاک ہوگیا ۔ دوسرے حادثہ میں 24 سالہ پریتی شکلا جو بورا بنڈہ علاقہ کے ساکن سنجئے شکلا کی بیوی تھی ۔ آج بورا بنڈہ کے علاقہ میں پٹرویوں کو عبور کرنے کے دوران پیش آئے ٹرین حادثہ میں ٹرین کی زد میں آکر ہلاک ہوگئی ۔ جو گورکھپور کے متوطن بتائے گئے ہیں ۔ ریلوے پولیس نے مقدمات درج کرلئے اور مصروف تحقیقات ہے ۔

TOPPOPULARRECENT