Thursday , April 26 2018
Home / جرائم و حادثات / ٹرین حادثات میں دو افراد بشمول خاتون ہلاک

ٹرین حادثات میں دو افراد بشمول خاتون ہلاک

حیدرآباد /13 نومبر ( سیاست نیوز ) سکندرآباد اور نامپلی ریلوے پولیس حدود میں پیش آئے ٹرین حادثات میں دو افراد بشمول ایک خاتون فوت ہوگئی ۔ ریلوے پولیس سکندرآباد کے مطابق 73 سالہ شخص دکشنا مورتی جو سفیل گوڑہ علاقہ کا ساکن تھا ۔ ٹرین کی پٹریوں کو عبور کرنے کے دوران پیش آئے ٹرین حادثہ میں ہلاک ہوگیا ۔ نامپلی ریلوے پولیس کے مطابق 42 سالہ شوبھا اماں جو پیشہ سے مزدور گوپن پلی علاقہ میں رہتی تھی ۔ یہ خاتون وقارآباد اور لنگم پلی کے درمیان ریلوے لائین کو عبور کرنے کے دوران پیش آئے ٹرین حادثہ میں ٹرین کی زد میں آکر ہلاک ہوگئی ۔ ریلوے پولیس نے مقدمات درج کرلئے ہیں اور مصروف تحقیقات ہے ۔

TOPPOPULARRECENT