Monday , November 20 2017
Home / جرائم و حادثات / ٹرین حادثات میں دو افراد بشمول طالب علم ہلاک

ٹرین حادثات میں دو افراد بشمول طالب علم ہلاک

حیدرآباد /20 جولائی ( سیاست نیوز ) ریلوے پولیس کاچی گوڑہ حدود میں پیش آئے ٹرین حادثات میں دو افراد بشمول ایک طالب علم ہلاک ہوگیا ۔ کاچی گوڑہ ریلوے پولیس کے مطابق 40 سالہ سرینواس جو پیشہ سے مشین میکانک شاہ میر پیٹ علاقہ میں رہتا تھا ۔ یہ شخص سیتاپھل منڈی اور آرٹس کالج کے درمیان پیش آئے ٹرین حادثہ میں ٹرین کی پٹریوں کو عبور کرنے کے دوران ہلاک ہوگیا ۔ جبکہ دوسرا حادثہ شمش آباد کے علاقہ میں پیش آیا ۔ جہاں 17 سالہ دھر ریڈی جو طالب علم ضلع محبوب نگر کا متوطن بتایا گیا ہے ۔ کل یہ طالب علم شمس آباد کے علاقہ میں ٹرین کی پٹریوں کو عبور کرنے کے دوران پیش آئے ٹرین حادثہ میں ہلاک ہوگیا ۔
شوہر اور سسرالی رشتہ داروں کی ہراسانی کا شکار خاتون کی خودکشی
حیدرآباد /20 جولائی ( سیاست نیوز ) جیڈی میٹلہ کے علاقہ میں ایک خاتون نے شوہر اور سسرالی رشتہ داروں کی مبینہ ہراسانی سے تنگ آکر خودکشی کرلی ۔ 26 سالہ رینوکا جو پرسنا نگر چنتل علاقہ کے ساکن مہیش کی بیوی تھی ۔ اس خاتون کی شادی 2014 میں ہوئی تھی ۔ اس وقت 6 لاکھ نقد رقم کے علاوہ 12 تولہ طلائی زیورات اور گھریلو سامان دیا گیا تھا ۔ تاہم گذشتہ چند روز سے اس خاتون کو شوہر اور سسرالی رشتہ داروں کی جانب سے زائد جہیز کیلئے ہراساں و پریشان کیا جارہا تھا ۔ جس سے تنگ آکر اس نے انتہائی اقدام کرلیا ۔ پولیس جیڈی میٹلہ مصروف تحقیقات ہے ۔

TOPPOPULARRECENT