Saturday , January 20 2018
Home / جرائم و حادثات / ٹرین حادثات میں دو افراد بشمول نامعلوم ہلاک

ٹرین حادثات میں دو افراد بشمول نامعلوم ہلاک

حیدرآباد /5 مارچ ( سیاست نیوز ) ریلوے پولیس کاچی گوڑہ اور نامپلی حدود میں پیش آئے ٹرین حادثات میں دو افراد بشمول ایک نامعلوم شخص ہلاک ہوگیا ۔ نامپلی ریلوے پولیس کے مطابق 30 سالہ نرمل کشور جو سبھاش نگر علاقہ کا ساکن تھا پیشہ سے خانگی ملازم بتایا گیا وہ کل نیچرکیور اور صنعت نگر ریلوے لائین کو عبور کرنے کے دوران ٹرین کی زد میں آکر ہلاک ہو

حیدرآباد /5 مارچ ( سیاست نیوز ) ریلوے پولیس کاچی گوڑہ اور نامپلی حدود میں پیش آئے ٹرین حادثات میں دو افراد بشمول ایک نامعلوم شخص ہلاک ہوگیا ۔ نامپلی ریلوے پولیس کے مطابق 30 سالہ نرمل کشور جو سبھاش نگر علاقہ کا ساکن تھا پیشہ سے خانگی ملازم بتایا گیا وہ کل نیچرکیور اور صنعت نگر ریلوے لائین کو عبور کرنے کے دوران ٹرین کی زد میں آکر ہلاک ہوگیا ۔ ریلوے پولیس کاچی گوڑہ کے مطابق 30 سالہ نامعلوم شخص جو کل بدویل اور شیورام پلی ریلوے لائین کے درمیان ٹرین کی پٹریوں کو عبور کرنے کے دوران ٹرین کی زد میں آکر ہلاک ہوگیا ۔ ریلوے پولیس نے مقدمات درج کرلئے ہیں اور مصروف تحقیقات ہے ۔

کاچی گوڑہ سے لاپتہ خاتون کی
لنگر حوض میں نعش برآمد
حیدرآباد /5 مارچ ( سیاست نیوز ) کاچی گوڑہ کے علاقہ سے لاپتہ ایک خاتون لنگر حوض میں مردہ دستیاب ہوئی ۔ لنگر حوض پولیس ذرائع کے مطابق 55 سالہ مہیشوری عرف ایشوراماں جو کاچی گوڑہ علاقہ کے ساکن ایشوریا کی بیوی تھی ۔ 25 فروری کے دن اپنے مکان سے پراسرار طور پر لاپتہ ہوگئی تھی ۔ 26 فروری کے دن اس خاتون کی گمشدگی کی رپورٹ درج کروائی گئی تھی جو کل لنگر حوض کے فٹ پاتھ پر مردہ حالت میں دستیاب ہوئی ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے ۔

TOPPOPULARRECENT