Monday , December 11 2017
Home / جرائم و حادثات / ٹرین حادثات میں دو افراد کی موت

ٹرین حادثات میں دو افراد کی موت

حیدرآباد /17 اکٹوبر ( سیاست نیوز ) سکندرآباد اور کاچی گوڑہ ریلوے پولیس حدود میں پیش آئے ٹرین حادثات میں دو افراد فوت ہوگئے ۔ کاچی گوڑہ ریلوے پولیس کے مطابق 40 سالہ وجئے کمار جو پیشہ سے خانگی ملازم ودیا نگر علاقہ میں ریلوے ٹریک کو عبور کرنے کی کوشش کے دوران پیش آئے ٹرین حادثہ میں ہلاک ہوگیا ۔ ریلوے پولیس سکندرآباد کے مطابق 31 سالہ وینکٹیش جو پیشہ سے خانگی ملازم جگت گیری گٹہ علاقہ کا ساکن جیمس اسٹریٹ ریلوے اسٹیشن پر ٹرین کے دھکہ سے شدید زخمی ہوگیا تھا جو علاج کے دوران کل رات فوت ہوگیا ۔ ریلوے پولیس نے مقدمات درج کرلئے ہیں اور مصروف تحقیقات ہے ۔

TOPPOPULARRECENT