Saturday , November 25 2017
Home / جرائم و حادثات / ٹرین حادثات میں دو افراد کی موت

ٹرین حادثات میں دو افراد کی موت

حیدرآباد /23 نومبر ( سیاست نیوز ) کاچی گوڑہ اور سکندرآباد ریلوے پولیس حدود میں پیش آئے ٹرین حادثات میں دو افراد ہلاک ہوگئے جن میں ایک شخص نے ٹرین کی پٹریوں پر لیٹ کر خودکشی کرلی ۔ ریلوے پولیس کاچی گوڑہ کے مطابق 19 سالہ کے جی وینکٹیش جو پیشہ سے ویلڈر عثمانیہ یونیورسٹی کے علاقہ کا ساکن کل یہ شحص جو سخت نشہ کی حالت میں تھا ۔ سیتاپھل منڈی کے علاقہ پہونچا اور اس نے ٹرین کی پٹریوں پر لیٹ کر خودکشی کرلی ۔ سکندرآباد ریلوے پولیس کے مطابق 42 سالہ ناگیشور پرساد جو بوڈ اپل علاقہ کے ساکن ناگیا پیشہ سے خانگی ملازم کل گھٹکیسر کے علاقہ میں ریلوے ٹریک عبور کرنے کے دوران ٹرین کی زد میں آکر برسر موقع ہلاک ہوگیا ۔ ریلوے پولیس نے مقدمات درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے ۔

TOPPOPULARRECENT