Saturday , September 22 2018
Home / جرائم و حادثات / ٹرین حادثات میں دو افراد کی موت

ٹرین حادثات میں دو افراد کی موت

حیدرآباد ۔ 25 نومبر (سیاست نیوز) نامپلی اور سکندرآباد ریلوے پولیس حدود میں پیش آئے ٹرین حادثات میں دو افراد چلتی ٹرین سے حادثاتی طور پر گر کر ہلاک ہوگئے۔ نامپلی ریلوے پولیس کے مطابق 23 سالہ روہت کمار جو پیشہ سے سافٹ ویر ملازم تھا، جٹ کالونی صغت نگر میں رہتا تھا۔ یہ شخص کل ٹرین میں سفر کے دوران چلتی ٹرین سے حادثاتی طور پر گر کر شدید زخمی ہوگیا اور علاج کے دوران فوت ہوگیا۔ یہ شخص صنعت نگر سے بورابنڈہ کی جانب جارہا تھا۔ ریلوے پولیس سکندرآباد کے مطابق 27 سالہ راجو نائیک جو پیشہ سے خانگی ملازم تھا، چرلہ پلی علاقہ میں رہتا تھا۔ کل یہ شخص چیرلہ پلی سے گھٹکیسر ٹرین میں سفر کررہا تھا کہ چلتی ٹرین سے حادثاتی طور پر گر کر ہلاک ہوگیا۔ ریلوے پولیس نے مقدمات درج کرلئے ہیں اور مصروف تحقیقات ہے۔

TOPPOPULARRECENT