Thursday , December 14 2017
Home / جرائم و حادثات / ٹرین حادثات میں دو افراد کی موت

ٹرین حادثات میں دو افراد کی موت

حیدرآباد /3 ستمبر ( سیاست نیوز ) سکندرآباد اور نامپلی ریلوے پولیس حدود میں پیش آئے ٹرین حادثات میں دو افراد ہلاک ہوگئے تاہم ان میں ایک کی شناخت نہیں ہوپائی ہے ۔ ریلوے پولیس سکندرآباد کے مطابق 35 سالہ ہیرالال جو پیشہ سے مزدور تھا گھن پور علاقہ کا ساکن بتایا گیا ہے ۔ وہ سکندرآباد سے گھٹکیسر بہ ذریعہ ٹرین جارہا تھا کہ چلتی ٹرین سے مشتبہ حالت میں گرکر ہلاک ہوگیا ۔ جبکہ دوسرے حادثہ میں جو حفیظ پیٹ اور چندا نگر کے درمیان ریلوے لائین کو عبور کرنے کے دوران پیش آیا ۔ اس حادثہ میں ایک شخص ٹرین کی زد میں آکر ہلاک ہوگیا ۔ اس شخص کی عمر 40 سال بتائی گئی ہے ۔ ریلوے پولیس نے مقددمات درج کرلئے ہیں اور مصروف تحقیقات ہے ۔

TOPPOPULARRECENT