Tuesday , September 25 2018
Home / جرائم و حادثات / ٹرین حادثات میں دو افراد ہلاک ، ایک کی عدم شناخت

ٹرین حادثات میں دو افراد ہلاک ، ایک کی عدم شناخت

حیدرآباد /13 اپریل ( سیاست نیوز ) ریلوے پولیس سکندرآباد حدود میں پیش آئے دو ٹرین حادثات میں دو افراد ہلاک ہوگئے ۔ تاہم ان میں ایک کی شناخت نہیں ہوپائی ہے ۔ ریلوے پولیس سکندرآباد کے مطابق 40 سالہ محمد افضل جو نال گیٹ پر کام کرتا تھا ۔ بلارم بازار سکندرآباد علاقہ کا ساکن بتایا گیا ہے ۔ کل رات بلارم اور گنڈلہ پوچم پلی کے درمیان موجودہ ریلو

حیدرآباد /13 اپریل ( سیاست نیوز ) ریلوے پولیس سکندرآباد حدود میں پیش آئے دو ٹرین حادثات میں دو افراد ہلاک ہوگئے ۔ تاہم ان میں ایک کی شناخت نہیں ہوپائی ہے ۔ ریلوے پولیس سکندرآباد کے مطابق 40 سالہ محمد افضل جو نال گیٹ پر کام کرتا تھا ۔ بلارم بازار سکندرآباد علاقہ کا ساکن بتایا گیا ہے ۔ کل رات بلارم اور گنڈلہ پوچم پلی کے درمیان موجودہ ریلوے لائین کو عبور کرنے کے دوران افضل ٹرین کی زد میں آکر ہلاک ہوگیا ۔ جبکہ دوسرا ٹرین حادثہ میں سکندرآباد ریلوے پولیس حدود میں پیش آیا ۔ ایک 40 سالہ شخص ٹرین کی زد میں آکر ہلاک ہوگیا۔ جو مولی علی کے علاقہ میں ٹرین کی پٹریوں کو عبور کرنے کی کوشش کر رہا تھا ۔ ریلوے پولیس نے مقدمات درج کرلئے ہیں اور مصروف تحقیقات ہے ۔

TOPPOPULARRECENT