Saturday , May 26 2018
Home / جرائم و حادثات / ٹرین حادثات میں دو افراد ہلاک

ٹرین حادثات میں دو افراد ہلاک

حیدرآباد /15 فروری ( سیاست نیوز ) شہر و نواحی علاقہ میں پیش آئے ٹرین حادثات میں دو افراد ہلاک ہوئے جبکہ ایک اور واقعہ میں ایک شخص ٹرین کی پٹریوں پر لیٹ کر خودکشی کرلی ۔ پولیس کاچی گوڑہ کے مطابق 35 سالہ موہن راجو جو پیشہ سے تاجر تھا ۔ بابو نگر چکڑپلی علاقہ میں رہتا تھا ۔ کاروبار میں نقصان سے یہ شخص پریشان تھا اور دلبرداشتہ ہوگیا تھا ۔ جس نے کل ودیا نگر اور کاچی گوڑہ کے درمیان ریلوے پٹریوں پر لیٹ کر خودکشی کرلی ۔ کاچی گوڑہ ریلوے پولیس نے معاملہ کی کارروائی انجام دی ۔ ریلوے پولیس سکندرآباد کے مطابق 35 سالہ پون جو بلارم علاقہ کا ساکن تھا ۔ ٹرین کی پٹریوں کو عبور کرنے کے دوران پیش آئے حادثہ میں ہلاک ہوگیا ۔ ریلوے پولیس کاچی گوڑہ کے مطابق 42 سالہ ونود جو پیشہ سے آٹو ڈرائیور تھا ۔ مشیرآباد علاقہ کا ساکن بتایا گیا ہے ۔ یہ شخص کل جامعہ عثمانیہ اور ودیا نگر کے درمیان ریلوے لائین کو عبور کرنے کے دوران پیش آئے ٹرین حادثہ میں ہلاک ہوگیا ۔ ریلوے پولیس نے مقدمات درج کرلئے ہیں اور مصروف تحقیقات ہے ۔

TOPPOPULARRECENT