Sunday , June 24 2018
Home / جرائم و حادثات / ٹرین حادثات میں دو افراد ہلاک

ٹرین حادثات میں دو افراد ہلاک

حیدرآباد /13 مارچ ( سیاست نیوز ) نامپلی ریلوے پولیس حدود میں پیش آئے ٹرین حادثات میں 2 افراد ہلاک ہوگئے ۔ تاہم ایک نے خودکشی کرلی ۔ ریلوے پولیس نامپلی کے مطابق 34 سالہ پی ہنمنتو جو پیشہ سے سینٹرنگ ورکر تھا ۔ فتح نگر علاقہ کا ساکن بتایا گیا ہے ۔ 11 مارچ کے دن صنعت نگر کے علاقہ میں اس شخص نے ٹرین کے آگے مشتبہ طور پر چھلانگ لگاکر خودکشی کرلی ۔ ریلوے پولیس نامپلی کے مطابق 32 سالہ رادھے شام جو پیشہ سے پینٹر تھا ۔ مہاراشٹرا کا متوطن بتایا گیا ہے ۔ 11 مارچ کے دن یہ شخص ہائی ٹیک سٹی بریج کے نیچے ٹرین کی زد میں آکر شدید زخمی ہوگیا تھا ۔ جو کل رات علاج کے دوران فوت ہوگیا ۔ نامپلی پولیس کے مطابق 22 سالہ شخص نریندر جو صنعت نگر علاقہ کا ساکن تھا کل چلتی ٹرین سے مشتبہ طور پر گرکر ہلاک ہوگیا ۔ اس شخص کا تعلق ضلع اننت پور سے بتایا گیا ہے ۔ ریلوے پولیس نے مقدمات درج کرلئے ہیں اور مصروف تحقیقات ہے ۔

TOPPOPULARRECENT