Tuesday , December 18 2018

ٹرین حادثات میں دو افراد ہلاک

حیدرآباد /3 فروری ( سیاست نیوز ) فلک نما ریلوے لائین پر پیش آئے دو ٹرین حادثات میں دو افراد ہلاک ہوگئے ۔ جن میں ایک کی شناخت نہیں ہوپائی ہے ۔ ریلوے پولیس کاچی گوڑہ کے مطابق 35 سالہ شخص جو کل ملک پیٹ اور فلک نما ریلوے لائین کو عبور کرنے کی کوشش کر رہا تھا ۔ نامعلوم ٹرین کی زد میں آکر ہلاک ہوگیا ۔

ریلوے پولیس کاچی گوڑہ نے بتایا کہ اس شخص کی عمر تقریباً 35 سال ہوگی ۔ دوسرے ٹرین حادثہ میں ایک 50 سالہ شخص ایس سدھاکر جو مہدی پٹنم کے علاقہ گڈی ملکاپور کا ساکن تھا یہ شخص فلک نما اور بدویل کے درمیان ریلوے لائین کو عبور کرنے کی کوشش میں ہلاک ہوگیا ۔ تاہم ایک ذرائع کا کہنا ہے کہ سدھاکر نے ٹرین کے آگے چھلانگ لگاکر خودکشی کرلی ۔ سدھاکر مالی پریشانیوں کا شکار تھا جو مہدی پٹنم کے آر ٹی سی ڈپو میں خدمات انجام دے رہا تھا ۔ ریلوے پولیس نے مقدمات درج کرلئے ہیں اور مصروف تحقیقات ہے ۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT