Wednesday , December 12 2018

ٹرین حادثات میں دو افراد ہلاک

حیدرآباد /18 مارچ ( سیاست نیوز ) کاچی گوڑہ ریلوے پولیس حدود میں پیش آئے ٹرین حادثات میں دو افراد ہلاک ہوگئے ۔ تاہم ان میں ایک کی شناخت نہیں ہوپائی ہے۔ کاچی گوڑہ ریلوے پولیس کے مطابق 27 سالہ رویندر جو اپوگوڑہ علاقہ کے ساکن دیوداس کا بیٹا تھا ۔ کل دبیرپورہ اور اپوگوڑہ کے درمیان ٹرین سے مشتبہ طور پر گرکر شدید زخمی ہوگیا ۔ جو علاج کے دوران ف

حیدرآباد /18 مارچ ( سیاست نیوز ) کاچی گوڑہ ریلوے پولیس حدود میں پیش آئے ٹرین حادثات میں دو افراد ہلاک ہوگئے ۔ تاہم ان میں ایک کی شناخت نہیں ہوپائی ہے۔ کاچی گوڑہ ریلوے پولیس کے مطابق 27 سالہ رویندر جو اپوگوڑہ علاقہ کے ساکن دیوداس کا بیٹا تھا ۔ کل دبیرپورہ اور اپوگوڑہ کے درمیان ٹرین سے مشتبہ طور پر گرکر شدید زخمی ہوگیا ۔ جو علاج کے دوران فوت ہوگیا ۔ جبکہ دوسرے حادثہ میں 44 تا 50 سال عمر والا شخص ہلاک ہوگیا جو فلک نما ریلوے اسٹیشن کے قریب ٹرین کی پٹریوں کو عبور کرنے کی کوشش کر رہا تھا ۔ ریلوے پولیس مصروف تحقیقات ہے ۔

TOPPOPULARRECENT