Wednesday , September 19 2018
Home / جرائم و حادثات / ٹرین حادثات میں دو افراد ہلاک

ٹرین حادثات میں دو افراد ہلاک

حیدرآباد /5 جون ( سیاست نیوز ) نامپلی ریلوے پولیس حدود میں پیش آئے ٹرین حادثات میں دو افراد ہلاک ہوگئے ۔ ایک ٹرین کی پٹریوں کو عبور کرنے کے دوران حادثہ کا شکار ہوگیا ۔ تو دوسرا ٹرین سے مشتبہ طور پر گرکر ہلاک ہوگیا ۔ ریلوے پولیس نامپلی کے مطابق ایک 42 سالہ شخص جو نامپلی ریلوے اسٹیشن کے قریب ٹرین کی پٹریوں کو عبور کرنے کے دوران ٹرین کی زد میں آکر ہلاک ہوگیا ۔ تاہم اس شخص کی شناخت نہیں ہوپائی ہے ۔ دوسرے حادثہ میں ایک نامعلوم شخص جس کی عمر 40 سالہ بتائی گئی ہے ۔ کل ٹرین میں سفر کے دوران ہائی ٹیک سٹی اور حفیظ پیٹ کے درمیان چلتی ٹرین سے مشتبہ طور پر گرکر ہلاک ہوگیا ۔ ریلوے پولیس مصروف تحقیقات ہے ۔

TOPPOPULARRECENT