Tuesday , December 12 2017
Home / جرائم و حادثات / ٹرین حادثات میں دو افراد ہلاک

ٹرین حادثات میں دو افراد ہلاک

حیدرآباد 11 ڈسمبر (سیاست نیوز) سکندرآباد ریلوے پولیس حدود میں پیش آئے دو علیحدہ ٹرین حادثات میں دو افراد فوت ہوگئے۔ ریلوے پولیس کے مطابق 25 سالہ ملایا جو پیشہ سے خانگی ملازم اور ضلع محبوب نگر کا متوطن بتایا گیا ہے، یہ شخص گزشتہ روز منوہر آباد اور میڑچل کے درمیان ریلوے لائن کو عبور کرنے کے دوران پیش آئے ٹرین حادثہ میں ہلاک ہوگیا۔ جبکہ دوسرے حادثہ میں جو منوہرآباد اور میڑچل کے درمیان ریلوے لائن پر پیش آیا۔ 30 سالہ شخص مدن گوڑ فوت ہوگیا۔ ریلوے پولیس کے مطابق مدن گوڑ پیشہ سے تاڑی تاسندہ بتایا گیا ہے جو میڑچل علاقہ میں رہتا تھا۔ 8 ڈسمبر کے دن گوڑ ٹرین کے دھکہ سے شدید زخمی ہوگیا تھا جو علاج کے دوران کل رات فوت ہوگیا۔

TOPPOPULARRECENT