Wednesday , September 19 2018
Home / جرائم و حادثات / ٹرین حادثات میں دو افراد ہلاک

ٹرین حادثات میں دو افراد ہلاک

حیدرآباد ۔ 11 ۔ اگست : ( سیاست نیوز) : ریلوے پولیس نامپلی اور کاچی گوڑہ حدود میں پیش آئے ٹرین حادثات میں دو افراد ہلاک ہوگئے ۔ ریلوے پولیس نامپلی کے مطابق 48 سالہ گوپال کرشنا جو پیشہ سے خانگی ملازم تھا ۔ یوسف گوڑہ میں رہتا تھا ۔ کل نیچر کیور اور بیگم پیٹ کے درمیان ریلوے لائن پر کرشنا نے چھلانگ لگاکر خود کشی کرلی ۔ ریلوے پولیس کاچی گوڑہ کے مطابق 37 سالہ نامعلوم شخص جو کاچی گوڑہ اور ودیا نگر کے درمیان ریلوے لائن کو عبور کرنے کے دوران پیش آئے ٹرین حادثہ میں ہلاک ہوگیا ۔ ریلوے پولیس مصروف تحقیقات ہے ۔۔

TOPPOPULARRECENT