Tuesday , December 11 2018

ٹرین حادثات میں دو افراد ہلاک

حیدرآباد ۔ 15 ۔ اگست : ( سیاست نیوز) : نامپلی اور سکندرآباد ریلوے پولیس حدود میں پیش آئے دو علحدہ ٹرین حادثات میں دو افراد فوت ہوگئے ۔ ایک چلتی ٹرین سے گر کر فوت ہوگیا ۔ جب کہ دوسرے نے ٹرین کے آگے چھلانگ لگاکر خود کشی کرلی ۔ نامپلی ریلوے پولیس کے مطابق 60 سالہ جے ہند کمار جو پرکاش نگر بیگم پیٹ علاقہ کا ساکن تھا کل ٹرین میں سفر کرنے کے دوران چلتی ٹرین سے گر کر شدید زخمی ہوگیا تھا جس کی آج علاج کے دوران موت ہوگئی ۔ سکندرآباد ریلوے پولیس کے مطابق 35 سالہ نرسمہا جو میڑچل علاقہ کا ساکن تھا ۔ 13 اگست کے دن اس نے دبیر پورہ اور میڑچل کے درمیان ریلوے لائن پر چھلانگ لگاکر خود کشی کی کوشش کی جس کو شدید زخمی حالت میں دواخانے سے رجوع کیا گیا جہاں دوران علاج کل رات وہ فوت ہوگیا ۔ ریلوے پولیس نے مقدمات درج کرلیے ہیں اور مصروف تحقیقات ہے ۔۔

TOPPOPULARRECENT