Monday , June 25 2018
Home / جرائم و حادثات / ٹرین حادثات میں دو افراد ہلاک

ٹرین حادثات میں دو افراد ہلاک

حیدرآباد /10 نومبر ( سیاست نیوز ) کاچی گوڑہ ریلوے پولیس حدود میں پیش آئے ٹرین حادثات میں دو افراد ہلاک ہوگئے ۔ کاچی گوڑہ ریلوے پولیس کے مطابق 36 سالہ پی راجو جو پیشہ سے لیبر تھا ۔ ماروتی نگر اپوگوڑہ کا ساکن بتایا گیا ہے ۔ وہ کل رات ٹرین کے دھکہ سے شدید زخمی ہوکر مشتبہ طور پر پٹریوں کے قریب دستیاب ہوا جس کی فوری علاج کیلئے ہاسپٹل منتقل کیا گیا جہاں علاج کے دوران رات دیر گئے وہ فوت ہوگیا ۔ دوسرے ٹرین حادثہ میں جو ملک پیٹ ریلوے اسٹیشن کے قریب پیش آیا ایک 50 سالہ شخص ٹرین کی زد میں آکر ہلاک ہوگیا ۔ جو پٹریوں کو عبور کرنے کی کوشش کر رہا تھا ۔ ریلوے پولیس نے بتایا کہ اس شخص کی شناخت نہیں ہوپائی ہے ۔ ریلوے پولیس مصروف تحقیقات ہے ۔

TOPPOPULARRECENT