ٹرین حادثات میں دو افراد ہلاک

حیدرآباد /12 نومبر ( سیاست نیوز ) سکندرآباد اور نامپلی ریلوے پولیس حدود میں پیش آئے ٹرین حادثات میں دو افراد ہلاک ہوگئے ۔ ریلوے پولیس سکندرآباد نے بتایا کہ ایک شخص نے خودکشی کرلی ۔ ریلوے پولیس ذرائع کے مطابق 64 سالہ کرشنا جو پیشہ سے دھوبی تھا ۔ نریڈمیڈ علاقہ میں رہتا تھا ۔ آج صبح اس نے ٹرین کے آگے چھلانگ لگاکر خودکشی کرلی ۔ کرشنا خرابی

حیدرآباد /12 نومبر ( سیاست نیوز ) سکندرآباد اور نامپلی ریلوے پولیس حدود میں پیش آئے ٹرین حادثات میں دو افراد ہلاک ہوگئے ۔ ریلوے پولیس سکندرآباد نے بتایا کہ ایک شخص نے خودکشی کرلی ۔ ریلوے پولیس ذرائع کے مطابق 64 سالہ کرشنا جو پیشہ سے دھوبی تھا ۔ نریڈمیڈ علاقہ میں رہتا تھا ۔ آج صبح اس نے ٹرین کے آگے چھلانگ لگاکر خودکشی کرلی ۔ کرشنا خرابی صحت سے پریشان تھا ۔ ریلوے پولیس نامپلی کے مطابق ایک شخص جو حفیظ پیٹ ریلوے اسٹیشن کے قریب پٹریوں کو عبور کرنے کے دوران ٹرین کی زد میں آکر ہلاک ہوگیا ۔ نامپلی ریلوے پولیس نے بتایا کہ اس شخص کی شناخت نہیں ہوپائی ہے ۔ جس کی عمر 50 سال تھی ۔ ریلوے پولیس مصروف تحقیقات ہے ۔

زخمی افراد کی موت
حیدرآباد /12 نومبر ( سیاست نیوز ) چادرگھاٹ اور ٹپہ چبوترا کے علاقوں میں دو افراد کی مشتبہ حالت میں موت ہوگئی ۔ چادرگھاٹ پولیس کے مطابق 56 سالہ بالیا جو ملک پیٹ کے ایک فنکشن ہال میں کام کرتا تھا ۔ محبوب نگر کا متوطن بتایا گیا ہے ۔ وہ گذشتہ ہفتہ فنکشن ہال میں مرمتی کام میں مصروف تھا کہ بلندی سے گرکر شدید زخمیہوگیا اور علاج کے دوران آج فوت ہوگیا ۔ ٹپہ چبوترا پولیس کے مطابق 50 سالہ بابو راؤ جو پیشہ سے چوکیدار تھا ۔ ٹپہ چبوترا علاقہ میں رہتا تھا ۔ پولیس نے کمہارواڑی کے علاقہ سے اس شخص کو مشتبہ حالت میں دستیاب کرلیا جس کو فوری ہاسپٹل منتقل کیا گیا جہاں علاج کے دوران فوت ہوگیا ۔ پولیس کو شبہ ہے کہ اس شخص نے نامعلوم زہریلی دوا کا استعمال کرلیا ہوگا ۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے ۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT