Saturday , January 20 2018
Home / جرائم و حادثات / ٹرین حادثات میں دو خواتین ہلاک

ٹرین حادثات میں دو خواتین ہلاک

حیدرآباد۔/16اگسٹ، ( سیاست نیوز) ریلوے پولیس حدود کاچی گوڑہ میں پیش آئے ٹرین حادثات میں دو خواتین ہلاک ہوگئیں۔ تاہم ان میں ایک کی شناخت نہیں ہوپائی ہے۔ ریلوے پولیس کے مطابق 60سالہ نامعلوم خاتون جو کل ملک پیٹ ریلوے اسٹیشن کے قریب پٹریوں کو عبور کرنے کی کوشش کررہا تھی ٹرین کی زد میں آکر ہلاک ہوگئی۔ ریلوے حادثہ میں جو ودیا نگر ریلوے اسٹیشن پر پیش آیا ایک 65سالہ خاتون وینکٹ لکشمی جو مورتی کی بیوی تھی ودیا نگر ریلوے اسٹیشن کے قریب پیش آئے ٹرین حادثہ میں ہلاک ہوگئی۔ ریلوے پولیس مصروف تحقیقات ہے۔

TOPPOPULARRECENT