Wednesday , September 19 2018
Home / جرائم و حادثات / ٹرین حادثات میں چار افراد بشمول دو خواتین ہلاک

ٹرین حادثات میں چار افراد بشمول دو خواتین ہلاک

حیدرآباد/11 ڈسمبر ( سیاست نیوز ) شہر و نواحی علاقوں میں اندرون 24 گھنٹے پیش آئے مختلف ٹرین حادثات میں 4 افراد بشمول 2 خواتین ہلاک ہوگئیں ۔ تاہم ان افراد کی شناخت نہیں ہوپائی ہے ۔ ریلوے پولیس کاچی گوڑہ اور ریلوے پولیس نامپلی حدود میں یہ حادثات پیش آئے ۔ ریلوے پولیس کاچی گوڑہ کے مطابق ایک 45 سالہ خاتون جو ودیا نگر ریلوے اسٹیشن کے قریب ٹرین کی پٹریوں کو عبور کرنے کی کوشش کر رہی تھی ۔ ٹرین کی زد میں آکر ہلاک ہوگئی ۔ تاہم اس کی شناخت نہیں ہوپائی ہے ۔ ریلوے پولیس نامپلی کے مطابق ایک 25 سالہ شخص جو بورا بنڈہ اور بھرت نگر کے علاقہ میں ٹرین کی پٹریوں کو عبور کرنے کی کوشش کر رہا تھا ۔ ٹرین کی زد میں آکر ہلاک ہوگیا ۔ نامپلی ریلوے پولیس کے مطابق 30 سالہ خاتون جو لکڑی کا پل اور خیریت آباد کے علاقہ میں ٹرین کی پٹریوں کو عبور کرنے کی کوشش کر رہی تھی ٹرین کی زد میں آکر ہلاک ہوگئی ۔ ریلوے پولیس کاچی گوڑہ کے مطابق 65 سالہ شخص جس کی شناخت نہیں ہوپائی ہے ۔ کل کاچی گوڑہ ریلوے اسٹیشن کے قریب ٹرین کی زد میں آکر ہلاک ہوگیا ۔ ریلوے پولیس نے مقدمات درج کرلئے ہیں اور مصروف تحقیقات ہے ۔

TOPPOPULARRECENT