Monday , January 22 2018
Home / جرائم و حادثات / ٹرین حادثات میں 2 ہلاک

ٹرین حادثات میں 2 ہلاک

حیدرآباد /26 اگست ( سیاست نیوز ) چلتی ٹرین میں سفر کرنے کے دوران ایک اور پٹریوں کو عبور کرنے کے دوران پیش آئے دو علحدہ ٹرین حادثات میں دو افراد ہلاک ہوگئے ۔ ریلوے پولیس سکندرآباد کے مطابق 52 سالہ کشٹایا جو ہنمکنڈہ علاقہ کا ساکن تھا ورنگل سے ٹرین کے ذریعہ سکندرآباد آرہا تھا کہ چیرلہ پلی اسٹیشن پر یہ شخص ٹرین سے اترا اور پھر ٹرین میں سفر کرنے کے دوران گرکر ہلاک ہوگیا ۔ کاچی گوڑہ ریلوے پولیس کے مطابق 35 سالہ وینکٹیش جو پیشہ سے لیبر تھا ۔ دوما رنگاریڈی کا ساکن تھا ۔ کل فلک نما اور بدویل کے درمیان ریلوے لائین کو عبور کرنے کے دوران وہ ٹرین کی زد میں آکر ہلاک ہوگیا ۔ ریلوے پولیس مصروف تحقیقات ہے ۔

TOPPOPULARRECENT