Monday , January 22 2018
Home / جرائم و حادثات / ٹرین حادثات میں 6 افراد بشمول 2 خواتین ہلاک

ٹرین حادثات میں 6 افراد بشمول 2 خواتین ہلاک

حیدرآباد /19 جنوری ( سیاست نیوز ) شہر و نواحی علاقوں میں پیش آئے مختلف ٹرین حادثات میں 6 افراد بشمول دو خواتین ہلاک ہوگئے ۔ تاہم ان میں صرف ایک کی شناخت ہوپائی ہے ۔ نامپلی ریلوے پولیس کے مطابق 40 سالہ ملیش جو پیشہ سے سینٹرنگ کا کام کرتا تھا ۔ بورا بنڈہ علاقہ میں رہتا تھا ۔ وہ ہائی ٹیک سٹی اور بورا بنڈہ کے درمیان ریلوے لائین کو عبور کرنے کی

حیدرآباد /19 جنوری ( سیاست نیوز ) شہر و نواحی علاقوں میں پیش آئے مختلف ٹرین حادثات میں 6 افراد بشمول دو خواتین ہلاک ہوگئے ۔ تاہم ان میں صرف ایک کی شناخت ہوپائی ہے ۔ نامپلی ریلوے پولیس کے مطابق 40 سالہ ملیش جو پیشہ سے سینٹرنگ کا کام کرتا تھا ۔ بورا بنڈہ علاقہ میں رہتا تھا ۔ وہ ہائی ٹیک سٹی اور بورا بنڈہ کے درمیان ریلوے لائین کو عبور کرنے کی کوشش میں ٹرین کی زد میں آکر ہلاک ہوگیا ۔ جبکہ عمدہ نگر ریلوے اسٹیشن کے قریب پیش آئے ٹرین حادثہ میں ایک 40 سالہ خاتون ٹرین کی زد میں آکر ہلاک ہوگئی جو زرد اور سفید رنگ کے سوٹ میں ملبوس تھی ۔ ریلوے پولیس کے مطابق اس خاتون کی شناخت نہیں ہوپائی ہے جو شبہ ہے کہ یہ ٹرین کی پٹریوں کو عبور کرنے کی کوشش کر رہی تھی ۔ ودیا نگر ریلوے اسٹیشن کے قریب نیلے رنگ کے جینز اور زرد رنگ کے شرٹ میں ملبوس ایک شخص اس وقت ہلاک ہوگیا جب وہ پٹریوں کو عبور کرنے کی کوشش میں تھا ۔ کاچی گوڑہ ریلوے پولیس حکام نے یہ بات بتائی ۔ نامپلی ریلوے پولیس کے مطابق 35 سالہ نامعلوم شخص جو کل رات نیچر کیر علاقہ میں ریلوے ٹریک کو عبور کرنے کی کوشش میں تھا ۔ ٹرین کی زد میں آکر ہلاک ہوگیا ۔ یہ نامعلوم شخص نیلے رنگ کی جینز اور سفید شرٹ میں ملبوث تھا ۔ سکندرآباد ریلوے پولیس کے مطابق مولی علی ریلوے اسٹیشن کے قریب پٹریوں کو عبور کرنے کے دوران کل رات ایک 25 سالہ شخص ہلاک ہوگیا ۔ جس کی شناخت نہیں ہوپائی ہے ۔ جبکہ سکندرآباد ریلوے پولیس میںپیش آئے ایک اور ٹرین حادثہ میں 50 سالہ نامعلوم خاتون ہلاک ہوگئی ۔ جو کل لالہ گوڑہ کے علاقہ میں پٹریوں کو عبور کرنے کی کوشش میں تھی ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے ۔

TOPPOPULARRECENT