Sunday , December 17 2017
Home / جرائم و حادثات / ٹرین حادثہ میں ایک شخص کی موت

ٹرین حادثہ میں ایک شخص کی موت

حیدرآباد /13 فروری ( سیاست نیوز ) دماغی علاج کیلئے شہر آئے ایک وجئے واڑہ کی ساکن کی ٹرین حادثہ میں موت واقع ہوگئی ۔ ریلوے پولیس نامپلی کے مطابق 38 سالہ شیخ امتیاز جو اسلام پورہ وجئے واڑہ علاقہ کا ساکن دماغی علاج کیلئے شہر کے علاقہ ایم ایس مقطہ اپنے رشتہ دار کے ہاں آیا تھا ۔ کل رات کے کھانے کے بعد چہل قدمی کیلئے یہ شخص مکان سے نکلا تھا اور نکلس روڈ اور خیریت آباد کے درمیان ریلوے لائین پر پیش آئے ٹرین حادثہ میں ہلاک ہوگیا ۔ ریلوے پولیس نامپلی مصروف تحقیقات ہے ۔

TOPPOPULARRECENT