Wednesday , May 23 2018
Home / جرائم و حادثات / ٹرین حادثہ میں ایک شخص ہلاک

ٹرین حادثہ میں ایک شخص ہلاک

حیدرآباد /19 فروری ( سیاست نیوز ) ودیا نگر اور کاچی گوڑہ کے درمیان ریلوے لائین کو عبور کرنے کی کوشش میں ایک شخص ہلاک ہوگیا ۔ ریلوے پولیس کاچی گوڑہ کے مطابق 23 سالہ لکھن سنگھ جو پیشہ سے خانگی فوٹو گرافر تھا ۔ پرانے شہر کے علاقہ للتا باغ میں رہتا تھا ۔ آج صبح کے اولین اوقات لکھن سنگھ ٹرین کی پٹریوں کو عبور کرنے کے دوران ٹرین حادثہ میں ہلاک ہوگیا ۔ ریلوے پولیس کاچی گوڑہ نے مقدمہ درج کرلیا اور مصروف تحقیقات ہے ۔

TOPPOPULARRECENT