Thursday , January 24 2019

ٹرین حادثہ میں ایک شخص ہلاک

حیدرآباد /12 اکٹوبر ( سیاست نیوز ) سکندرآباد ریلوے اسٹیشن میں پیش آئے ٹرین حادثہ میں ایک شخص ہلاک ہوگیا ۔ جو ٹرین میں سفر کرنے کی کوشش کر رہا تھا ۔ یہ بات سکندرآباد ریلوے نے بتائی ،ریلوے پولیس کے مطابق 28 سالہ چنا وینکنا جو پیشہ سے لیبر ضلع کھمم کا متوطن بتایا گیا ہے ۔ وہ کل سکندرآباد ریلوے اسٹیشن میں چنا گولکنڈہ ایکسپریس میں سفر کے دوران پلیٹ فارم نمبر 3 پر ٹرین سے گرکر فوت ہوگیا ۔ ریلوے پولیس مصروف تحقیقات ہے ۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT