ٹرین حادثہ میں ایک شخص ہلاک

حیدرآباد 9مئی (سیاست نیوز) عمدہ نگر اور بدویل ریلوے لائن کو عبور کرنے کے دوران ایک شخص ہلاک ہوگیا ۔ ریلوے پولیس کاچی گوڑہ نے یہ بات بتائی ۔ ریلوے پولیس کا کہنا ہے کہ 29 سالہ ملکاجون جو پیشہ سے خانگی ملازم تھا اور بالا نگر کے علاقہ میں رہتا تھا وہ کل رات بدویل اور عمدہ نگر کے درمیان ریلوے لائن کو عبور کرنے کی کوشش کررہا تھا کہ ٹرین کی زد میں آکر ہلاک ہوگیا ۔ ریلوے پولیس کاچی گوڑہ نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے

TOPPOPULARRECENT