ٹرین حادثہ میں ایک شخص ہلاک

حیدرآباد ۔ 9 ۔ اکٹوبر : ( سیاست نیوز ) : حفیظ پیٹ کے علاقہ میں پیش آئے ٹرین حادثہ میں ایک شخص ہلاک ہوگیا ۔ جس کی شناخت نہیں ہوپائی ہے ۔ ریلوے پولیس نامپلی نے بتایا کہ ایک شخص جس کی عمر تقریبا 40 سال بتائی گئی ہے ۔ وہ حفیظ پیٹ کے علاقہ میں حفیظ پیٹ اور چندا نگر کے درمیان ریلوے لائن کو عبور کرنے کے دوران ٹرین کی زد میں آکر ہلاک ہوگیا ۔ ریلوے پولیس مصروف تحقیقات ہے ۔۔

TOPPOPULARRECENT