Sunday , January 21 2018
Home / جرائم و حادثات / ٹرین حادثہ میں خانگی ملازم ہلاک

ٹرین حادثہ میں خانگی ملازم ہلاک

حیدرآباد۔25مئی ( سیاست نیوز) ریلوے پٹریاں عبور کرنے کے دوران ایک 40سالہ کنٹراکٹ خانگی ملازم ہلاک ہوگیا ۔ کاچیگوڑہ ریلوے پولیس کے بموجب بی بھکشاپتی محکمہ برقی کا ملازم تھا اور کل رات شیورام پلی تا آرام گڑھ کے درمیان موجود ریلوے پٹریوں کو عبور کر رہا تھا کہ ٹرین کی زد میں آگیا ۔ ریلوے پولیس نے بھکشا پتی کی نعش کو دواخانہ عثمانیہ کے مردہ

حیدرآباد۔25مئی ( سیاست نیوز) ریلوے پٹریاں عبور کرنے کے دوران ایک 40سالہ کنٹراکٹ خانگی ملازم ہلاک ہوگیا ۔ کاچیگوڑہ ریلوے پولیس کے بموجب بی بھکشاپتی محکمہ برقی کا ملازم تھا اور کل رات شیورام پلی تا آرام گڑھ کے درمیان موجود ریلوے پٹریوں کو عبور کر رہا تھا کہ ٹرین کی زد میں آگیا ۔ ریلوے پولیس نے بھکشا پتی کی نعش کو دواخانہ عثمانیہ کے مردہ خانہ منتقل کیا اور پوسٹ مارٹم کے بعد نعش کو رشتہ داروں کے حوالے کردی ۔ اسی قسم کے ایک اور واقعہ میں 45سالہ مزدور سی پلیا اتفاقی طور پر چلتی ہوئی ٹرین سے گرنے کے باعث ہلاک ہوگیا ۔ ریلوے پولیس کے بموجب مذکورہ مزدور ودیا نگر تا کاچیگوڑہ ریلوے اسٹیشن کے درمیان ایم ایم ٹی ایس ٹرین میں سفر کررہا تھا کہ وہ اچانک گرپڑا ۔ اس حادثہ میں وہ برسرموقع ہلاک ہوگیا ۔ اس سلسلہ میں ریلوے پولیس نے مہلوک کی نعش کو پوسٹ مارٹم کے لئے منتقل کیا ۔

TOPPOPULARRECENT