Thursday , September 20 2018
Home / جرائم و حادثات / ٹرین حادثہ میں دو افراد ہلاک

ٹرین حادثہ میں دو افراد ہلاک

حیدرآباد /7 اپریل ( سیاست نیوز ) کاچی گوڑہ ریلوے پولیس حدود میں پیش آئے ٹرین حادثات میں دو افراد ہلاک ہوگئے ۔ ریلوے پولیس کاچی گوڑہ کے مطاق 27 سالہ سی ایچ ساگر جو منتھنی ضلع کریم نگر کے ساکن شنکر کا بیٹا تھا پیشہ سے خانگی ملازم بتایا گیا ہے کل سیتاپھل منڈی ریلوے اسٹیشن کے قریب پیش آئے ٹرین حادثہ میں ہلاک ہوگیا ۔ جبکہ دوسرے ٹرین حادثہ میں جو بدویل اور فلک نما ریلوے لائین کے درمیان پیش آیا ایک 40 سالہ شخص ہلاک ہوگیا ۔ تاہم اس شخص کی شناخت نہیں ہوپائی ہے ۔ ریلوے پولیس کاچی گوڑہ نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے ۔

TOPPOPULARRECENT