Friday , November 24 2017
Home / جرائم و حادثات / ٹرین حادثہ میں طالب علم ہلاک

ٹرین حادثہ میں طالب علم ہلاک

حیدرآباد /22 ڈسمبر ( سیاست نیوز ) پرانے شہر کے علاقہ یاقوت پورہ میں پیش آئے ٹرین حادثہ میں ایک طالب علم ہلاک ہوگیا ۔ ریلوے پولیس کاچی گوڑہ کے مطابق 17 سالہ امیر خان جو ریاست نگر علاقہ کے ساکن قیصر خان کا بیٹا بتایا گیا ہے ۔ چنچل گوڑہ جونئیر کالج کا طالب علم بتایا گیا ہے ۔ یہ طالب علم آج اپنے ساتھیوں کے ہمراہ اپوگوڑہ دبیرپورہ ریلوے لائین کے درمیان پیش آئے ٹرین حادثہ میں ٹرین کی زد میں آکر ہلاک ہوگیا ۔ ریلوے پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے ۔

TOPPOPULARRECENT