Friday , November 24 2017
Home / جرائم و حادثات / ٹرین حادثہ میں نوجوان ہلاک

ٹرین حادثہ میں نوجوان ہلاک

حیدرآباد۔/22اگسٹ، ( سیاست نیوز) پرانے شہر کے یاقوت پورہ میں پیش آئے ٹرین حادثہ میں ایک نوجوان ہلاک ہوگیا۔ بتایا جاتا ہے کہ یاقوت پورہ ریلوے اسٹیشن کے قریب یہ حادثہ پیش آیا۔ ریلوے پولیس کاچیگوڑہ کے مطابق 25سالہ محمد بابر جو یاقوت پورہ علاقہ کے ساکن قیصر کا بیٹا باورچی تھا ۔ یہ نوجوان کل ریل کی پٹریوں کے قریب اپنے دو ساتھیوں کے ہمراہ بیٹھا تھا اور ضرورت سے فارغ ہونے گیا جو واپس نہیں لوٹا۔ اس دوران علاقہ سے ایک ٹرین گذری تھی۔ جب ساتھیوں نے محسوس کیا کہ بابر نے واپس آنے میں دیر کی تو وہ پٹریوں کے قریب پہونچے جہاں شدید زخمی حالت میں بابر پایا گیا۔ ریلوے پولیس کے مطابق رین بازار پولیس کی مدد سے زخمی بابر کو عثمانیہ جنرل ہاسپٹل منتقل کیا گیا جہاں وہ فوت ہوگیا۔ ریلوے پولیس کاچیگوڑہ نے مقدمہ درج کرلیا ہے ۔

 

TOPPOPULARRECENT