Tuesday , December 11 2018

ٹرین حادثہ میں کمسن کی موت

حیدرآباد /15 جون ( سیاست نیوز ) پرانے شہر کے علاقہ یاقوت پورہ ریلوے اسٹیشن کے قریب ٹرین حادثہ میں ایک کمسن فوت ہوگیا ۔ ریلوے پولیس کاچی گوڑہ کے مطابق 5 سالہ شیخ ایان جو یاقوت پورہ علاقہ کے ساکن شیخ اقبال کا بیٹا تھا یہ کمسن لڑکا 11 جون کے دن یاقوت پورہ ریلوے اسٹیشن کے قریب ٹرین کے دھکہ سے شدید زخمی ہوگیا تھا جو علاج کے دوران کل رات فوت ہوگیا ۔ ریلوے پولیس کاچی گوڑہ مصروف تحقیقات ہے۔

TOPPOPULARRECENT