Sunday , December 17 2017
Home / ہندوستان / ٹرین مسافرین کو غذا کا معیار معلوم ہونا چاہیئے

ٹرین مسافرین کو غذا کا معیار معلوم ہونا چاہیئے

نئی دہلی ۔21ستمبر ( سیاست ڈاٹ کام ) وزیر ریلوے پیوش گوئل نے عہدیداروں سے یہ یقینی بنانے کیلئے کہا ہے کہ ٹرینوں میں سربراہ کئے جانے والے کھانوں اور غذائی اشیاء کی پیکنگ پر معیار اور اسے سپلائی کرنے والے کنٹراکٹرس سے متعلق معلومات درج ہونا چاہیئے ۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں حمل و نقل کا سب سے بڑا ادارہ کیٹرنگ سروسیس کو بہتر بنانے کی مسلسل کوششوں میں جٹا ہوا ہے ۔ تمام زونل جنرل منیجرس کو مکتوب میں ریلوے بورڈ نے کہا ہے کہ گوئل نے زور دیا کہ مسافرین کو فراہم کی جانے والی غذا کے ساتھ سپلائیر یا کنٹراکٹر کا نام ‘ اشیاء کا وزن ‘ پیکنگ کی تاریخ اور نمایاں علامت بھی ہونا چاہیئے جس سے اشارہ ملے کہ یہ ویجیٹرین یا نان ویجیٹرین ہے ۔ موجودہ طور پر پیاکٹس پر صرف اتنی صراحت ہوتی ہے کہ آیا یہ غذا ویجیٹرین ہے یا نان ویجیٹرین ۔ کل جاری کردہ مکتوب میں کہا گیا کہ ان رہنمایانہ خطوط پر فوری اثر کے ساتھ عمل کیا جانا چاہیئے ۔

 

درگاوسرجن پر مغربی بنگال حکومت کا حکم خارج
کولکاتہ، 21 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) کلکتہ ہائی کورٹ نے محرم کے پیش نظر درگا وسرجن کو ملتوی کئے جانے سے متعلق مغربی بنگال حکومت کے حکم کو مسترد کرتے ہوئے ریاستی حکومت آج دونوں فرقوں کے تہوار کے جلوسوں کے لئے الگ الگ راستوں کا انتظام کرنے کا حکم دیا ۔ ممتا حکومت نے محرم کے پیش نظر یکم اکتوبر کو درگا وسرجن نہیں کرنے کا حکم دیا تھا۔ عدالت نے اپنے حکم میں کہا کہ درگا کی مورتیوں کا وسرجن سارے ہی دن ہوگا۔ ہائی کورٹ نے ریاستی حکومت کو حکم دیا کہ وہ درگا وسرجن اور محرم کے تعزیہ جلوس کے لئے الگ الگ راستوں کا انتظام کرے ۔عدالت نے کہاکہ حکومت کے پاس اختیارات ہیں ، لیکن یہ لامحدود نہیں ہیں۔ بغیر کسی بنیاد کے طاقت کا استعمال غلط ہے ، آخری حربہ کا فیصلہ سب سے بعد میں کرنا چاہئے۔ واضح رہے کہ محرم کو دیکھتے ہوئے مغربی بنگال حکومت نے یکم اکتوبر کو درگا وسرجن پر پابندی عائد کردی تھی۔ حکومت کے اس فیصلے کے خلاف ہائی کورٹ میں مفاد عامہ کی عرضی دائر کی گئی تھی۔

TOPPOPULARRECENT